گلاسری

گلاسری میں شامل ہیں فاریکس تجارت کی اہم ترین ٹرمز

فاریکس تجارتی شرائط
اکاونٹنگ فنانشل ڈیلز کو ریکارڈ اور آوٹ لائن کرنے کا طریقہ ، آمدن / خرچ اور آینٹیٹی کا عمل
ایکوزیشن ایک اینٹیٹی کے لینے سے کسی فرم کی جانب سے تمام یا بعض سٹیکس کی خریداری کرنا – اس کو مرجر سے نہ ملایا جائے
ایفی لی ایٹ 1. وہ ربط کہ جس میں ایک کمپنی دوسری فرموں کے سٹاک کے مقابلہ میں کم حصہ رکھتی ہو
2. ایک انٹر کمپنی کنیکشن کہ جس مین کم از کم دو مختلف اینٹی ٹیز کسی ایک بڑی کمپنی کی سبسڈری ہوں
ایجنٹ 1.ایک فرد واحد جو کہ سٹیٹ میں انشورنس سیل کرسکے
2. وہ فرد یا کمپنی جو کہ صارف کے لئے سیکورٹی ٹرانزایکشن کرسکے
3.سیکورٹیز کا سیل پرسن جو کہ پبلک کو سیل کرتے ہوئے ایشیو کرنے والے یا بروکر کو ظاہر کرتا ہو
آلگریتھم ٹریڈنگ تجارتی سسٹم کے جہاں کمپیوٹر نے حساب کتاب کے نظام جو اس قدر جدید کردیا ہو کہ مارکیٹ میں لین دین ہوسکے
ایمورٹیزیشن 1. کسی ایک خاص دورانیہ میں مستقل بنیادوں پر ڈیبٹ کو ری پے کرنا
2. کسی ایک خاص دورانیہ کے لئے کسی ایک اینٹنج ایبل ایسٹ کے کیپیٹل کاسٹ کی تقسیم
تجزیہ کار وہ فرد جو کہ ایسا معاشی عمل رکھتا ہوں کہ جس سے وہ سرمایہ کاری حاصل کرسکے اور سیکیورٹیز کے حوالے سے تجاویز دے سکے
اینوٹی وی فنانشل پراڈکٹ کے جس کا مقصد فنڈ میں اضآفہ کرنا ہو اور جو مستقبل میں ایمورٹائزیشن کی بنیاد پر انکم سٹریم دے سکے
اپریسی ایشن وقت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی قدر میں اضآفہ
آربیٹیج ایک ہی وقت میں کسی فنانشل انسٹرومنٹ کی سیل یا پرچیز کرنا تاکہ اس کی قیمت کے فرق سے نفع حاصل کیا جاسکے
آسک / آفر آفر کی قیمت / وہ قیمت کہ جس پر آپ خرید کریں گے
ایسٹ 1. کسی بیلنس شیٹ کا وہ سیکشن کہ جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہو کہ کمپنی کے موجود اثآثے کتنے ہیں
2. ایک معاشی ذریعہ جو کہ کسی فرد ، اینٹی ٹی یا ملک کی جانب سے لیا گیا ہو / ملکیت ہو اور اس کی امید یہ ہو کہ مسقبل میں اس سے نفع لیا جاسکے
ایسٹ کلاس مارکیٹ میں ایک ہی طرح کے طرز عمل کے ساتھ سیکورٹیز کا گروپ جو کہ ایک کی طرح کے قواعد و ضوابط کے تحت آتا ہو
آڈٹ کسی فرم کی فنانشل سٹیٹمنٹ کا اندرونی اور بیرونی جائزہ ان کے ریکارڈ کے ذریعہ لینا
آسٹریلین ڈالر A$, آسٹریلیا کی آفیشل کرنسی اور کیری بیتی ، ناورو اور تووالو کا لیگل ٹینڈر – کرنسی 100 سینٹ پر مشتعل ہے اور اس کا نشان ہے
اوسط سالانہ نفع ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا یا پورٹفولیو کا اوسط منافع – اس میں تمام انٹرسٹ ، ڈیوڈنڈ اور سرمایہ سے حاصل ہونے والی آمدنی اور اس سال کی تمام سرمایہ کاری کا میزانیہ لیا جاتا ہے
بنک ایک اینٹیٹی عموما جو کہ فنانشل ادارہ یا کمپنی ہوتی ہے جو کہ صارف کی جانب سے ڈیپازٹ لیتا ہے اور اس کو رکھتا ہے
بنک آف کینیڈا کینڈا کا مرکزی بنک اور بنک نوٹ جاری کرنے کا ادارہ 1935 میں عمل میں ایا – اس کے فرائض میں ملک کا معاشی نظام چلانا اور معاشی استحکام کے مانیٹری پالیسی بنانا تھا
بنک آف انگلینڈ یونائیٹڈ گنگ ڈم کا مرکزی بنک اور بنک نوٹ جاری کرنے والا ادارہ 1694 میں عمل آیا اور اس کے فرائض میں بطور لینڈر کام کرنا اور معاشی مشکل کی صورت میں مارکیٹ میکرر کا کام کرنا ، مانیٹری پالیسی کو مانیٹر کرنا اور ملک میں معاشی استحکام کو یقینی بنانا تھا
بنک آف جاپان جاپان کا مرکزی بنک اور نوٹ جاری کرنے والا ادارہ 1882 میں عمل میں آیا – اس کے فرائض میں کرنسی اور ٹریثری سیکیورٹیز ، سیٹلنگ اور کلئیرنگ سروسز کو اوور سی کرنا اور ملک میں معاشی استحکام کو لانا تھا
بنک ریٹ وہ پرسنٹ ایج ریٹ کہ جس پر ملک کا مرکزی بنک ممالک اور کمرشل بنکوں کو قرض دیتا ہے
بنک سٹریس ٹیسٹ بنک کا ایک اندرونی ای ویلیو ایشن کا عمل یا منتظم آتھارٹی کہ جو اس بات کا اندازہ لگائی ہے کہ آیا بنک کے پاس کام کے لئے درکار کم از کم رقم ہے یا نہیں کہ ترقی کا عمل جاری رہ سکے
بنک رپٹیسی ایک قانونی طریقہ کہ جس میں فیڈرل کورٹ قرض دہندہ کے ایسٹ کو لیکوڈیٹ کردیتی ہے تاکہ س کو قرض کی رقم میں سیٹل کیا جائے اور فرد واحد یا فرد قانونی پر اضافہ ذمہ داری نہیں آتی
بئیر وہ سرمایہ کار کہ جو کسی فنانشل انسٹرومنٹ کو حاصل کرنا چاھتا ہے کہ جب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو
بِڈ طلب کی قیمت / وہ قیمت کہ جس پر سیل کی جاتی ہے
بِٹ کوائن ایک متبادل کرنسی کہ جو ایک وائٹ پیپر میں ساتوشے ناکا موٹو کی جانب سے پیش کیا جائے – سال 2009 میں اس کو متعارف کروایا گیا – اس میں کم ٹرانزایکشن فیس ہوتی ہے اور ڈی سنٹرل ائزڈ اتھارٹی کی جانب سے مینج کیا جاتا ہے
بانڈ ایک ڈیبٹ انسٹرومنٹ جو کہ کسی فرم یا حکومت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو کہ اپنی سرگرمی جاری رکھنے کے لئے رقم کی تلاش میں ہوتی ہے – سرمایہ کے بدلے میں اصل رقم کے ساتھ ساتھ اس مخصوص دورانیہ کے لئے انٹرسٹ بھی ادا کرنا ہوتا ہے
برطانوی پاونڈ £برطانیہ کی ایک آفیشل کرنسی پاونڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ سو پنس پر مشتعل ہوتا ہے اور اس کا نشان ہے
بروکر مارکیٹ میں حصہ لینے والا وہ ادارہ کہ جو کہ ریٹیل تاجران اور معاشی اداروں کے درمیان ڈیلز کرواتا ہے
بروکیج فیس وہ فیس جو کہ ایک فرد یا ادارہ صآرف کو اپنی سہولیات فراہم کرنے کے عوض لیتا ہے
بُلز وہ سرمایہ کار جو کہ کسی انسٹرومنٹ میں تب دلچسپی لیتا ہے کہ جب مارکیٹ میں تنزی ہو
کینڈین ڈالر C$کینڈا کی آفیشل کرنسی جو کہ پہلی مرتبہ 1858 میں استعمال کی گئی اور یہ سو سینٹس پر مشتعل ہوتی ہے اور اس کا نشان ہے
کیری ٹریڈ فاریکس میں اگلے دن کے لئے مثبت انٹرسٹ ریٹ کے ساتھ پوزیشن کو قائم رکھنا تاکہ آپ نفع حاصل کرسکیں بغیر پوزیشن کلوز کئے محض اس کے لئے مرکزی بنک کا انٹرسٹ ریٹ تبدیل ہوتا ہے
مرکزی بنک ایک نیشنل بنک کہ جس کو حکومت کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ کم از کم انفالیشن کو قائم رکھیں ، کرنسی میں استحکام لائیں ، اور مکمل روزگار ممکن بنائیں – اس کے کچھ فرائض میں مانیٹری پالیسی کا نفاذ ، آخری ریسورٹ کے لئے لینڈر کا کام اور فنانشل سسٹم کو مانیٹر کرنا ہوتا ہے
سرٹیفائیڈ پبلک آکاونٹنٹ ان پروفیشلنز کا وفد کہ جنہوں سے امتحان پاس کیا ہوتا ہے اور اس کے علاوہ امریکن سرٹیفائیڈ پبلک اکاونٹنٹ کی جانب سے تعلیمی اور دیگرشرائط مکمل کی ہوں
سی ایف ڈی کنٹریکٹ فار ڈیفرنس – ایک خاص تجارتی انسٹرومنٹ جو کہ سٹاک ، کموڈییز اور دوسرے انسٹرومنٹس پر سپیکولیٹ کرنے کی سہولت دتیا ہے بغیر اصل خرید کے
چیک اینڈ بیلنس مختلف پیمانوں کے ذریعہ کسی بھی کسی بھی عمل میں اتار چڑھاو اور بے ضابطگیوں کو پرکھنا
شیکاگو بورڈ آپشن ایکسینج وہ ایکسینج کہ جسکی نظر میں انڈیسیز ، انٹرسٹ ریٹ اور سٹاک کے کنٹریکٹس ہوتے ہیں –یہ1973 میں عمل میں آئی – سی بی او ای دُنیا بھر کی ایک بڑی مارکیٹ ہے
شیکاگو مرچن ٹائل ایکسینج ایکسینج برائے فیوچرز اور آپشنز آن فیوچرز جو کہ ذیادہ تر کرنسی کے فیوچر،ایکیوٹریز ، انٹرسٹ ریٹ ،سٹاک انڈیسسیز اور ایگریکرچل کے مختصر حصہ پر نظر رکھتی ہے
کلیرنگ بروکر ایکسینج کے وہ بروکرز جو کہ تاجر اور کلئیرنگ کارپوریشنز کے درمیان مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہیں
کلیرنگ فیس ان سیٹل ڈیلز کو پراسس کرنے کے لئے کلیرنگ ہاوس کی جانب سے کی جانے والی فیس
کلائنٹ بیس کسی اینٹیٹی کا بنیادی ذریعہ آمدن جو کہ موجودہ صارفین کی بنیاد پر ہو کہ جنہوں نے ان کی پراڈکٹس اور سروسز لی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ صارفین جو کہ مستقبل میں کمپنی کاحصہ بنناچاھتے ہوں
کمیشن آپریشنز چلانے کے لئے بروکر کی جانب سے حاصل کی جانے والی رقم
کمیوڈٹی 1. کامرس میں ہر وہ چیز جو کہ کمیوڈٹی سے تبدیل کی جاسکتی ہے
2. بیسک گُڈجو کہ اسی قسم کی کسی اور کیموڈٹی سے تبدیل کی جاسکتی ہے
کمپاونڈنگ ایسٹ کی وہ خاصیت جو کہ سابقہ ڈیلز کی آمدن کو دوبار انویسٹ کرنے سے اس کی قدر میں اضآفہ کرے
سی پی ائی کنزیومر پرائس انڈیکس جو کہ شماریاتی انداز میں مخصوص گُڈز کے سیٹ کی بنیاد پر قیمتوں کے اتار چڑھاو سے انفالیشن کا جائزہ لیتا ہے
کرنسی حکومت کی جانب سےجاری کی جانے والی رقم جو کہ معیشت میں لین دین کا ذریعہ بنتی ہے
کرنسی پئیر فارن ایکسینج میں مارکیٹ میں ٹریڈ کی والی کرنسی کی کوٹیشن اور پرائسنگ
کرنسی سواپ وہ سواپ جو کہ اور کرنسی میں پرنسپل اور انٹرسٹ کے تبادلہ سے لازم آتا ہے
ڈیبٹ کسی فرد یا کمپنی کی جانب سے بطور قرض لی گئی رقم
ڈیفالٹ 1. ایکسینج کے مطابق فیوچر کنٹریکٹ کی شرائط کو مکمل کرنا
2. وقت مقرر پر قرض دہندہ کی جانب سے اصل رقم یا انٹرسٹ کو ادا میں ناکامی اور رضآمندی ظاہر نہ کرنا
ڈی ویلیوایشن کسی کرنسی کی قدر میں جان بوجھ کر کمی کرنا – گروپ آف کرنسی یا سٹینڈرڈ
ڈائورسیفیکیشن رسک مینجمنٹ ٹیکنیک جو کہ ملاتی ہے مختلف سرمایہ کاریوں کو ایک پورٹفولیو میں تاکہ لاس کو نیوٹرلائز اور اضآفہ کا ذیادہ سے ذیادہ کیا جاسکے
ڈیویڈنڈ اپنے سرمایہ کاروں کی کلاس میں کسی کمپنی کی آمدن کو تقسیم کرنا
ڈاو جونز صنعتی اوسط انڈیکس جو کہ 30 سٹاکس کی نیسڈک اور نیویارک سٹاک ایکسینج میں ٹریلنگ کرتا ہو
ڈاون ٹِک ڈیلنگ ان ایکسنج کرتے وہ قیمت جو کہ سابقہ قیمت سے کم ہو
ای اے ایکسپرٹ ایڈوائزر ایک خود کار سکرپٹ جو کہ تجارتی پلیٹ فارم میں استعمال ہوتا ہے تا کہ پوزیشن کو مینج کیا جاسکے اور آڈرز بغیر کسی دستی کام یا قدرے دستی کام کرتے ہوئے دئیے جاسکیں
ارننگ کسی ایک خآص دورانیہ کے دوران کسی کمپنی کی جانب سے حاصل کیاجانے والا نفع
ای سی بی – یورپین مرکزی بنک یورپی یوینن کے بنیادی مرکزی نظام کی بنیادی انتظامی کمیٹی
ای سی این بروکر فارن ایکسینج میں ایک فنانشل پروفیشنل کہ جو الیکٹرانک کیمیونیکیشن نیٹ ورک استعمال کرتا ہو تاکہ صآرفین کے لئے تجارتی کی سہولت فراہم کرسکے
معاشی حالات کسی علاقہ کا ملک کے معاشی حالات جو کہ مختلف عوامل کے زیر اثر ہوتے ہیں جس میں ملک کی مجموعی صورتحال ، انفالیشن ، مانیٹرنگ اور فسکل پالیسی اور بے روزگاری کے لیولز شامل ہوتے ہیں
معاشی سائیکل ترقی اور ریسیشن کے درمیان معیشت کا ایک قدرتی عمل
معاشی ترقی معیشت کی استداد میں پراڈکٹ اور سروسز بنانے کے لئے کسی دوسرے دورانیہ کے مقابلہ میں بہتری
اکانومی استعمال اور پیداوار کی وہ صورتحال جو کہ ملکی وسائل کو ظاہر کرتی ہے
ایمرجنسی فنڈ وہ اکاونٹ کہ جس میں کسی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے رقم موجود ہو جیساء کہ جاب لاس ، تاکہ کسی فرد کی مالی استعداد کو بہتر بنایا جاسکے
ایکوٹی ایسٹ کی وہ قدر / قیمت کہ جس میں کوئی ذمہ دار شامل نہ ہو
یورو €.یورو زون کی آفیشل کرنسی کہ جس کا اجرا سال 2002 میں ہوا – ذیادہ تر یورپی ممالک کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے اور اس کا نشان ہے
یورپین یونین یورپی ممالک پر مشتعمل ایک تنظیم جو کہ ایک اور ایک آفیشل کرنسی کے تحت کام کرتے ہیں اور یہ یورپ میں ہیں – یورپی یونین اس بات کی ذمہ دار ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے تجارتی زون بنایا جائے اور معاشی صورتحال بہتر کی جائے
یورو زون یہ یورو لینڈ کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ یورپی ممالک کے تمام ممالک پر مشتعمل گروپ ہے جہاں وہ پہچانے جاتے ہیں اور ایک ہی آفیشل کرنسی استعمال کرتے ہیں
ایکسینج ریٹ وہ ویلیو جو کہ کسی اور ملک کی کرنسی سے تبدیل کی جاسکے ایکسینج ریٹ بلواسطہ یا بلا واسطہ ظاہر کئے جاتے ہیں اور بہت سے عوامل جیساء کہ مجموعی معیشت ، ملکی صورتحال اور انفالیشن کے تحت ہوتا ہے
ایکسینج ٹریڈڈ فنڈ وہ سیکیورٹی جو کہ انڈیکس ، بانڈ ، کمیوڈٹی یا انڈیکس فنڈ کی مجموعی صورتحال کو ٹریس کرتی ہے ای ٹی ایف میں کم فیس ، ہائیر لیکوڈٹی ہوتی ہے
ایکسپورٹ کسی ایک ملک کی پیداوار کو کسی دوسرے ملک میں تبادلہ یا تجارت کے لئے بھیجنا
فیس ویلیو کسی انسٹرومنٹ کی وہ ویلیو جو کہ ایشو کرنے والے کی جانب سے کہی جاتی ہے جس کہ نامینل ویلیو یا پار ویلیو بھی کہتے ہیں
فیڈرل ریزرو – ایف ای ڈی امریکہ کے فنانشل سسٹم کی بنیادی ریگولیٹری باڈی جس کا ایک حصہ ایف او ایم سی دوسری چیزوں کی طرح فیڈرل انٹرسٹ ریٹ کو بھی مانیٹر کرتی ہے
فنانس وہ علم کہ جس کے ذریعہ لوگوں ، اداروں ، ممالک کے لیولز پر رقم کی تنظیم کے حوالے سے پڑھا جاتا ہے
فنانشل ایڈوائزر وہ پروفیشنل جو کہ اپنے صارفین کو تجاویز دیتا ہے اور اس کے عوض فیس لیتا ہے
فلیٹ سکوئیر وہ نیوٹرل سٹیٹ کہ جب تمام پوزیشن کلوز ہوں
فلوٹنگ لیوریج وہ لیوریج جو کہ اوپن کی گئی پوزیشن کے سائز کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہے
فارن ایکسینج فارن کرنسی کی خرید و فروخت یا کسی اور ملک کی کرنسی سے تبادلہ – کرنسی کی تجارت ڈی سنٹرل ائزڈ گلوبل مارکیٹ میں 24 گھنٹے اور ہفتہ میں 5 دن ہوتی ہے اس کو فاریکس بھی کہتے ہیں
فری لنج وہ پراڈکٹ اور سروس کہ جس کی کوئی فیس نہیں لی جاتی {اور حتی کہ حاصل کرنے والا} اور کچھ دوسرے فریق مل اس کا خرچ برداشت کرتے ہیں – اس کا بنیادی خیال نئے صارفین کو لانا اور اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہے
فنڈامینٹل تجزیات وہ تجزیات جو کہ نیوز ، اکنامک انڈیکٹرز اور عالمی واقعات کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں
فیوچرز ٹرانسفر ایبل فنانشل کنٹریکٹ جس کہ خرید کی ذمہ داری شامل ہوتی ہے – اس میں خرید اور فروخٹ کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں جس میں قیمت اور فیوچر کی تاریخ درج ہوتی ہے
گیپ سابقہ پریڈ ، کلوزنگ پرائس اور اگلے پریڈ اوپنگ پرائس کےدرمیان کا فرق – فاریکس میں عموما یہ اختتام ہفتہ پر ہوتا ہے جو کہ جمعہ کی کلوزنگ اور پیر کی اوپنگ پرائس میں ہوتا ہے
جی ڈی پی – گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ یہ پیمانہ ہے قومی آمدن اور ملکی معیشت کے آووٹ پُٹ کا اور ایک اہم فاریکس انڈیکٹر ہے
سونا سونا جو کہ امریکی ڈالر کی قدر کو مضبوط کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اسی طرح دُنیا کی کچھ اور کرنسیاں بھی شامل ہوتی ہیں – سونے باہمی تبادلہ کا سب سے پرانا طریقہ خیال کیا جاتا ہے
جی ٹی سی کسی فکس پرائس یا اس سے کم قیمت کے ساتھ کرنسی کی خرید یا فروخت کا آڈر – یہ آڈر تب تک قائم رہتا ہے کہ جب تک اس پر عمل نہ ہوجائے یا یہ منسوح نہ ہوجائے
گوریلا ٹریڈنگ قلیل مدتی تجارت کہ جس میں مختصر لیکن تیز رفتار نفع حاصل کیا جاسکتا ہے جب کہ رسک کم از کم رکھا جاتا ہے اس قسم کی تجارت عموما چند منٹ میں مکمل ہوجاتی ہے
رہمنائی وہ دستاویز جو کہ کمپنی کی اہداف اور مستقبل کی آمدن کو ظاہر کرتا ہے اور متوقع نتائج اور مارکیٹ کی عمومی صورتحال کو ظاہر کرنے کے ساتھ شئیر ہولڈرز اور مارکیٹ واچر کو مناسب رہمنائی فراہم کرتا ہے
ہیجنگ مارکیٹ کی وہ پوزیشن جو کہ کسی موجودہ قیمت کو سیکیور کرنے کے لئے اس کی متضاد سمت میں کھولی گئی ہو
امپورٹ پراڈکٹ اور سروسز جو کہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں سیل کی غرض سے بھیجے جاتے ہیں
انڈیکس وہ پیمانہ جو کہ اکنانومی اور سیکورٹی مارکیٹ میں تبدیلی کے عمل کو ظاہر کرتی ہیں اور کسی خاص مارکیٹ یا صنعت کے لئے ایک بینچ مارکیٹ تصور کیا جاتا ہے
انڈسٹری اپنی بنیادی سرگرمی پر کاروباری یا اینٹینی کی درجہ بندی کرنا اور اگر ایک ہی کمپنی میں متلف قسم کی سرگرمیاں ہوں تو عموما یہ آمدن کی بنیاد پر درجہ بندی میں آتی ہیں
انفالیشن معیشت میں پراڈکٹ اور سروسز کی قیمت میں ہونے والی مستقل بڑھوتری عموما کنزیورمر پرائس انڈیکس سے ماپی جاتی ہے
ابتدائی پبلک آرنگ عام عوام کو پرائیوٹ فرم کی جانب سے سٹاک کا پہلی مرتبہ سیل کیا جانا – آئی پی او عمومی نئی اور چھوٹی کمپینوں کی جانب سے کی جاتی ہے تاکہ سرمایہ میں اضافہ کیا جاسکے
ان سائیڈر ٹریڈنگ کسی فرد کی جانب سے جو کہ ان سائیڈر سے نان پبلک انفارمیشن کی بنیاد پر سٹاک کی خرید یا فروخت کرتے ہیں
انشورنس کنٹریکٹ جو کہ پالیسی ہولڈر کو ظاہر کرتا ہے {فرد یا کاروبار} کہ جس میں وہ انشورنس فرم کی جانب سے نقصانات کی تلافی حاصل کرتا ہے
انٹینج ایبل ایسٹ ان فزیکل ایسٹ جو کہ اپنی تفصیلات کے اعتبار سے قطعی یا غیر قطعی بنیادوں پر درجہ بندی کئے جاتے ہیں-
انٹرسٹ ریٹ قرض دہندہ کی جانب سے قرض دینے والی کو ادا کی جانے والی فیس جو کہ اصل رقم کے اعتبار سے سالانہ بنیادوں پر چارج ہوتے ہیں
انٹرنل ریوینیو سروس وہ امریکی محکمہ جو کہ ٹیکس کو نافذ کرتا ہے اور جمع کرتا ہے – 1862 میں قائم ہوئی آر ایس ائی انکم اور ائمپلائمنٹ ٹیکس کے علاوہ دوسرے ٹیکس بھی لگاتا ہے
بین الاقوامی مانیٹری فنڈ گلوبل تنظیم جو کہ ایکسینج ریٹ کو فارمل کرتی ہے اور دنیا بھر میں فنانشل ریلیشن کو قابل عمل بناتی ہے- تاکہ ممبر ممالک میں معاشی آسودگی حاصل ہوسکے
سرمایہ کاری سرمایہ اور رقم لگانے کے ساتھ اپنا وقت اور کوشش بھی لگانا تاکہ اضافی آمدن / نفع حاصل کیا جاسکے
انویسٹمنٹ وہ ایسٹ کہ جس سے مستقبل میں نفع لینا یا اس کی قدر میں اضافہ درکار ہو – معیشت میں سرمایہ کاری سے مراد کسی ایسی چیز کی خرید ہے کہ جس کو استعمال کرنے کی بجائے اس سے نفع لینا مقصود ہو
جاپانی ین ¥,جاپان کی آفیشل کرنسی جو کہ میجی حکومت کی جانب سے 1972 میں متعارف کروائی گئی – یہ سو سن یا 1000 رن پر مشتعل ہے اور اس کا نشان ہے
کِی ریشو وہ پیمانہ جو کہ کمپنی کی حالیہ مالی صورتحال کو ظاہر کرتا ہو.
سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا قانون وہ قانون کہ کسی شے کی دستیابی اور اس کی طلب کو ظاہر کرتا ہے – اس قانون کے مطابق ہی اشیاء کی قیمتوں کا تعین ہوتا ہے
لیڈنگ انڈیکٹرز کمپوزٹ انڈیکس برائے {سال 1992 = 100 فیصد} دس اہم میکرو اکنامک انڈیکٹرز – جو کہ معاشی ترقی کے اگلے 6 تا 9 ماہ کی پیشن گوئی کرتا ہے
لیوریج 1. کمپنی کے ایسٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے قرض کی رقم
2. قرض کی رقم یا فنانشل انسٹرومنٹ کو اس ضمن میں استعمال کرنا کہ سرمایہ کاری پر نفع حاصل کیا جاسکے
لبر آئی سی ای لبر اور لبر مخفف ہے کہ انٹرنیشنل ایکسینج لندن انٹر بنک آفرڈ ریٹ کا جو کہ انسرسٹ ریٹ ہے اور شارٹ ٹرم قرض کے لئے دُنیا کے سرکردہ بنکوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے – یہ ادارہ ائی سی ای بنچ مارک ایڈمنیسٹریشن کے تحت کام کرتا ہے لبر میں حساب کے لئے درج ذیل کرنسیاں آتی ہیں ، جاپانی ین ، فرانک ، برطانوی پاونڈ ، یورو اور امریکی ڈالر
لمٹ اڈرز بروکر کے آڈر کہ جس میں لاٹ کو فکس یا کم قیمت پر خریدنے کے لئے یا لاٹ کو فکس یا بہتر قیمت پر بیچنے کے لئے کہا گیا ہو – ایسی قیمت لمٹ پرائس کہلاتی ہے
لیکوڈٹی ایسٹ کی وہ صلاحیت کہ جس کے تحت اس کی ابتدائی قیمت میں کمی کئے بغیر اس کو باآسانی خرید یا فروخت کیا جاسکے
لون وہ صورتحال کہ جس میں ایک ادارہ قرض دیتا ہے {رقم یا پراپرٹی وغیرہ} جو کہ کسی اور فریق کو دی جاتی ہے جس کے عوض مسقبل میں واپسی ، انٹرسٹ ریٹ اور فیس وصول کی جاتی ہے
لانگ خرید کے لئے لی گئی پوزیشن – فاریکس میں جب بنیادی کرنسی خریدی گئی ہو لانگ ہوتی ہے اور دوسری شارٹ ہوتی ہے
لاس لانگ پوزیشن کو کم قیمت پر کلوز کرنا اور شارٹ پوزیشن کو ذیادہ قیمت پر کلوز کرنا لاس کہلاتا ہے یا جب کلوزنگ پوزیشن کا پرافٹ بروکر کی کمیشن سے کم ہو
لاٹ یونٹ اور رقم کی ایک متعین تعداد جو کہ پوزیشن لینے کے لئے اختیار کی گئی ہو عموما یہ 100 کا ملٹی پل ہوتا ہے
مینجمنٹ رسک وہ صورتحال کہ جس میں اہلیت کا نہ ہونا ، کمزور انتظامیہ کا ہونا کمپنی اور اس کے یا صارف کے فنڈ کو متاثر کررہی ہو میں بہتری کے لئے اقدامات لانا
مارجن وہ رقم کو تجارت کرنے کے لئے سرمایہ کار کو تاجر کے اکاونٹ میں رکھوانا ہوتی ہے جو کہ مارجن ٹریڈنگ کے دوران ممکنہ لاس کی کوور کرتی ہے
مارجن اکاونٹ فاریکس کی تجارت کے لئے وہ اکاونٹ جو کہ سرمایہ کار کی سرمایہ کاری رکھتا ہے
مارجن کال بروکر کی جانب سے مزید مارجن منی کی کال دینا کہ جب اکاونٹ میں رقم کم از کم درکار رقم سے کم ہوجائے
مارکیٹ کیپیٹیلائزیشن کسی کمپنی کے تمام آوٹ سٹینڈنگ شئیرز کی کُل قیمت – یہ مارکیٹ کیپ بھی کہلاتی ہے – اس کا تعین ایگرگیٹ نمبر برائے شئیر اوٹ سٹینڈنگ اور ہر شئیرز کی موجودہ قیمت کے موازنہ سے کیا جاتا ہے
مارکیٹ اڈرز مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر خرید یا فروخت کا آڈر دینا
مارکیٹ پرائس وہ موجودہ قیمت کہ جس پر مارکیٹ میں کرنسی کی تجارت ہورہی ہوتی ہے
میچورٹی یہ ایک خاص دورانیہ کہ جس میں فنانشل انسٹرومنٹ اپنا وجود ختم کرے گا اور اس کی اصل رقم بمعہ نفع لوٹا دی جائے گی
مرجر کم از کم دو انٹی ٹیز کو ملا دینا کہ وہ ایک ہوجائیں جس میں قبضہ لینے والی کمپنی شئیرز ہولڈرز کا حصہ خرید لیتی ہے اور دونوں کمپنیوں کے ریسورس ایک نئی صورت اختیار کرتے ہیں
مرجر اور ایکوائزیشن آخری دو انٹیٹیز کی یونیفیکیشن
مومینٹم کسی کرنسی کی کسی ایک خاص سمت میں موو کتنے کی سکت
مانیٹری بیس کسی ملک کی کرنسی کا کُل حجم چاھیے وہ کسی کمرشل بنک میں مرکزی بنک کے والٹ میں ہوں اور عوامی طور پر گردش کرتی ہوں
مورٹگیج ڈیبٹ انسٹرومنٹ کہ جس میں قرض لینے والا کیش آپ رائٹ لیتا ہے اور مستقبل میں کسی خاص دورانیہ میں رقم واپس کرتا ہے جس میں کسی خاص پراپرٹی کو رہن رکھا جاتا ہے ، افراد اور کمپنیاں اس کو استعمال کرتے ہیں توکہ کسی بڑی پراپرٹی کو خرید سکیں اور انہیں یہ تمام رقم یکمشت ادا نہ کرنی پڑے
میوچل فنڈ ایک فنانشل انسٹرومنٹ کہ جس میں تمام شئیر ہولڈرز کی رقم جمع ہوتی ہے اور سیکورٹی کے پول میں سرمایہ لگایا جاتا ہے جیساء کہ بانڈز اور سٹاکس – اس کی نگرامی منی مینجرز کرتے ہیں میوچل فنڈ کا مقصد سرمایہ میں اضافہ اور حصہ داروں میں تقسیم کرنا ہوتا ہے
نیسڈیک کمپیوٹرائزڈ مارکیٹ پلیس جو کہ تاجران کو ایک جگہ فراہم کرتے ہیں کہ جہاں وہ سیکیورٹی کی خرید و فروخت کرسکیں – اس کو بنایا ہے نیشل ایسوسی ایشن برائے سیکیورٹی ڈیلز نے نیسڈک اس کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی کے شئیرز کا ایک بنچ مارک ہے
نیٹ ورتھ کمپنی کی کل حیثیت جس کا حساب تمام ذمہ داریوں کو مہنا کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے یہ شئیر ہولڈر کی ایکوٹی یا بُک ویلیو بھی کہلاتی ہے
نیویارک سٹاپ ایکسینج دنیا کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ ہے جو کہ لسٹڈ کمپنوں کے کُل سرمایہ کی بنیاد پر ہے – یہ ایکسینج بگ بورڈ کے طور پر بھی جانی جاتی ہے اور یہ نیویارک میں موجود ہے
نیوزی لینڈ ڈالر NZ$نیوزی لینڈ کی آفیشل کرنسی جو کہ کیوی کے طور پر بھی جانی جاتی ہے یہ 100 سینٹ پر مشتعمل ہوتی ہے اور اس کا نشان ہے
آفر {آسک} آفر کی قیمت کہ جس پر آپ خرید سکتے ہیں
آف سیٹ 1. انویسٹر کی نیٹ پوزیشن کو کم کرتے ہوئے صفر پر لے آنا تاکہ سرمایہ میں مزید کوئی اضافہ یا کمی نہ ہوسکے
2. ڈیلوری کے فرائض سے سبکڈوش ہونے کے لئے کوئی متضاد پوزیشن لیتے ہوئے فیوچر پوزیشن کو لیکوڈیٹ کرنا
اوپن پوزیشن {ٹریڈ} خرید کے لئے پوزیشن {لانگ} یا سیل کے لئے {شارٹ} پوزیشن کا کسی خآص کرنسی پئیر میں لینا
آپشنز وہ معائدہ کہ جس میں سیلر کے پاس حق ہو نہ کہ کوئی ذمہ داری برائے خرید {کال} اور سیل {پُٹ} برائے کسی خاص سیکورٹی ہو جس کی قیمت پہلے سے متعین کسی ایک خاص دورانیہ کے لئے کی گئی ہو
آڈرز کسی ایک خاص ریٹ پر کرنسی کی خرید یا فروخت کے لئے بروکر کا ہدایات دینا
اوور دی کاونٹر ڈی سنٹرل ائزڈ مارکیٹ کہ جس میں جس میں سیکورٹی کی تقسیم ڈیلر نیٹ ورک کے ذریعہ ہو- اس مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والی سیکیورٹیز ایکسینج کی لسٹنگ میں شامل مہیں ہوتیں
پار انویسٹمنٹ انسٹرومنٹ کی فیس اور نامینل ویلیو بشمول بانڈز، کرنسی اور سٹاک کے کو پار ویلیو کہا جاتا ہے اور ذیادہ تربانڈز میں ہوتا ہے
پارٹنر شپ وہ تعاون کہ جس میں دو اور ذائد افراد یا انٹی ٹیز ذمہ داریاں ، نفع اور فرائض کو باہمی بانٹ لیتے ہیں تاکہ ایک کاروبار کو چلایا جاسکے – ہر فریق براہ راست روز مرہ کے معاملات میں شامل نہں ہوتا- بعض صورتوں میں پارٹنز شپ سے ٹیکس کے فوائد حاصل کئے جاتے ہیں
پے آوٹ کسی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا نفع / آمدن جو کہ کسی ایک خاص دورانیہ کے لئے ہوتی ہے اور اصل رقم پر ملتی ہے
پرسنٹ ایج ایکوکیشن مینجمنٹ موڈیول {پی اے ایم ایم} بروکر کی جانب سے وہ سسٹم کہ جس میں تاجرکے ساتھ سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکتا ہو اور تاجر کو اس قابل کرتا ہے کہ وہ بروکر کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کار کا سرمایہ استعمال کرسکے
پیوٹ پوآئنٹ بنیادی ریزسٹنس / سپورٹ پوائنٹ جو کہ سابقہ رجحان کے ہائی ، لوو اور کلوزنگ قیمت کا اوسط ہوتا ہے
پپ / پوائنٹ ریٹ میں آخری ڈیجٹ مثلا یورو / یو ایس ڈی کا ایک پوائنٹ برابر ہے 0001۔0 کے
پوزیشنز سیکورٹی ہیلڈ کی رقمیو اینٹی ٹی کی جانب سے ادھار لی جانے والی رقم {تاجر یا ڈیلر}- سادہ الفاظ میں یہ سرمایہ کی جانب سے کرنٹ اوپن ٹریڈز ہوتی ہیں
پریمیم 1.پالیسی ہولڈر کی جانب سے پراڈک پے منٹ جو کہ انشورنس کمپی کو کی جاتی ہے تاکہ ایک خاص دورانیہ کے بعد اس پر فائدہ لیا جاسکے
2. آپشن کی ایگریگیٹ آپشن
3. شئیر کی فیس ویلیو اور سیل کی قیمت میں فرق
پرائس ٹو ارنگ ریشیو وہ پیمانہ جو کہ کمپنی کو آپریز کرتا ہو – یہ کمپنی کے سٹاک کی فی شئیر ویلیو کو شئیر کی پار ویلیو پر تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے – اس کے علاوہ اس کو ارنگ ملٹی پل بھی کہا جاتا ہے
پرافٹ / اضافہ کسی کلوز کی گئی پوزیشن پر حاصل ہونے والا اضآفہ
پروڈیوسر پرائس انڈیکس وہ معاشی انڈیکٹر جو کہ سیلز کنندگان کے نقطہ نظر سے قیمت میں تبدیلی کا وسط ظاہر کرتا ہے
پرنسپل ویلیو لگائے لئے سرمایہ کی اصل رقم
پراپرئٹری ٹریڈنگ وہ ڈیل جو کہ فنانشل ادارے کی جانب اپنے اکاونٹ میں کی جاتی ہے تاکہ مارکیٹ سے نفع بنا سکےنہ کہ اپنے صارفین کے اکاونٹ سے
پراسپیکٹس وہ لیگل ڈیپارٹمنٹ جو کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات کی آوٹ لائن فراہم کرتے ہیں جو کہ جرنل پبلک میں فروخت کئے گئے ہوں – اس کو آفر لیٹر بھی کہتے ہیں اور یہ سرمایہ کار کو بہتر سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے
پرچیزنگ مینجر انڈیکس اکنامک انڈیکٹر جو کہ مجموعی مینوفکچرنگ سیکٹر کی صورتحال کو درج ذیل عوامل کی بنیاد پر ظآہر کرتا ہے جیساء کہ روزگار کی صورتحال ، نئے آڈرز ، سپلائی کی ترسیل ، اور انونٹریری لیول- 50 سے نیچے کا لیول کمی اور 50 سے اوپر کا لیول اضافہ کو ظاہر کرتا ہے
رئیل ائزڈ پرافٹ / لاس پہلے کی کلوز کی گئیں پوزیشن کا نفع / نقصان
ریزرو بنک آف آسٹریلیا آسٹریلیا کا مرکزی بنک اور نوٹ جاری کرنے والی اتھارٹی جو کہ 1960 میں عمل میں آئی اور اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں ملکی معیشت کا استحکام اور روزگار کی بہتر صورتحال ہے
ریزرو بنک آف نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کا مرکزی بنک اور نوٹ بُک جاری کرنے والا ادارہ جو کہ 1934 میں عمل میں آیا – اس کی ذمہ داریوں میں ملکی معاشی نظام کا استحکام ہے
ریزسٹنس وہ پرائس لیول جہاں سے بہت ذیادہ سیلنگ قیمت میں اضآفہ کی موو بنائے – اضآفہ کا رجحان
رسک سرمایہ کاری میں اس کی تمام قدر اور کچھ ختم ہونے کا احتمال
روول اوور 1. بغیر ٹیکس کے لاگو ہوئے ریٹائرمنٹ پلان ہولڈنگ کی کسی اور پلان میں تبدیلی
2. فاریکس پوزیشن کی کسی اور ڈیلیوری میں تبدیلی جس سے اضآفی فیس لاگو ہوتی ہے
3. ایک ہی طرح کے انسٹرومنٹ سے رقم نکال کر اسی طرح کے کسی اور انسٹرومنٹ میں سرمایہ لگانا
ایس اینڈ پی 500 ٹاپ انڈیکس جو کہ دنیا بھر میں ہے اور مکمل آذادانہ کریڈٹ سکور فراہم کرتا ہے – 150 سالوں سے کمپنی فانشنل مارکیٹ کے تاجران کو فانشنل مارکیٹ کی انٹیلی جنس فراہم کرتی ہے
سکالپنگ تجارت کا وہ انداز کہ جس میں بہت سی پوزیشنز بہت کم نفع یا قلیل مدتی نفع کے لئے اوپن کی جائیں
سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کمیشن فیڈرل ایجنسی کو بنیادی کام سرمایہ کار کے تحفظات کو یقینی بنانا ہے – 1934 میں قائم ہوئی اور اس کے فرائض مں کیپیٹل فارمیشن ، سیکورٹی مارکیٹ کا مینج کرنا اور امریکہ میں ٹیک اوور پر نظر رکھنا ہے
سیٹلڈ / کلوزڈ پوزیشن ایک مکمل کلوز پوزیشن کہ جس میں تمام لین دین مکمل ہوگیا ہو
شنگائی سٹاک ایکسینج نان پرافٹ آرگنائزیشن جو کہ چائنہ کی سیکورٹی ریگولیشن کمین کی جانب سے چلائی جاتی ہے – 1990 میں بنی اور ذمہ دار ہے بزنس قواعد کو نافذ کرنے لسٹنگ کو قبول کرنے اور آرگنائز کرنے میں
سلور کمیوڈٹی جو کہ عموما کوائنز ، الیکڑانک آلات ، زیورات اور فوٹوگرافی میں استعمال ہوتی ہے – بہترین الیکٹرانگ کنڈکٹوٹی ہونے کی وجہ سے سلور ایک اہم ذریعہ تصور ہوتا ہے
سلیپ ایج لگائی گئیں قیمتوں سے مختلف قیمت پر آڈرز کا لگ جانا اس کی ایک بڑی وجہ فاسٹ مارکیٹ ، لوو لیکوڈتی اور بروکر کی عمل درآمد کے لئے سکت کا کم ہونا ہے
سپریڈ کسی پئیر کے لئے آسک اور بِڈ قیمتوں کے درمیان کا فرق
سٹینڈرڈ لاٹ کرنسی پئیر میں بیس کرسنی کے 100000 یونٹس کہ جس کہ آپ خرید یا فروخت کررہے ہوں
سٹاک وہ سیکورٹی جو کہ کسی فرد یا گروپ کی کسی کمپنی میں آنر شپ کو ظاہر کرتی ہیں – سٹاک کسی کمپنی کے ایسٹ میں شئیر ہولڈر کے حصہ کو بھی ظاہر کرتی ہیں
سٹاپ لمٹ آڈر لاٹ کی کسی خاص قیمت یا اس سے کم قیمت پرخرید یا فروخت کا آڈرز
سٹاپ لاس آڈرز – ایس ایل جب مارکیٹ کسی ایک خاص لیول پر پہنچ جائے تو خرید یا فروخت کا آڈر لگنا – یہ اضافہ نقصان سے بچنے کے لئے لگایا جاتا ہے کہ جب مارکیٹ آپ کی متضآد سمت میں جارہی ہو – عموما یہ سٹاپ آڈرز اور لمٹ آڈرز کا مجموعہ ہوتا ہے
ایس ٹی پی – سٹریٹ تھرو پراسیسنگ وہ آڈرز کے جس میں کسی دستی کام کی ضرورت نہ رہے اور یہ مکمل خودکار طریقہ سے قابل عمل ہوجائے – دراصل 9۔99 فیصد آن لائن فاریکس بروکر ایس ٹی پی کے ذریعہ آڈر ہینڈلنگ پر عمل کرتے ہیں
سپورٹ وہ پرائس لیول جہاں سے بہت ذیادہ خرید کا دباو قیمت کو مزید نیچے جانے سے روکے تنزلی کا رجحان
سواپ اگلے دن تک پوزیشن کو روکے رکھنے کی فیس چونکہ آپ نے جو کرنسی خریدی ہوتی ہے وہ دراصل اپ لے نہیں رہے ہوتے تو اپ کا بروکر پئیر کی دو کرنسوں کے درمیانے ریٹ کے فرق کو ادا کرتا ہے یہ مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی
سوئس فرانک سوئزر لینڈ کی آفیشل کرنسی اور اٹالیا اور لائیسٹنٹین کا لیگل ٹینڈر ہے – یہ سیف ہیون کرنسی 100 سینٹ ٹائم پر مشتعمل ہوتی ہے
سوئس نیشنل بنک سوئزر لینڈ کا مرکزی بنک اور نوٹ بُک جاری کرنے والا ادارہ 1907 میں شروع ہوا – یہ ملک میں سپلائی اور قیمت کا استحکام رکھنے کی ذمہ دار ہے اور جب ضرورت پڑے تو یہ منی مارکیٹ میں لیکوڈٹی کو بڑھاتی ہے
ٹیک اوور کسی کمپنی کی قیمت لگاتے ہوئے اس کمپنی / جگہ کا انتظامی اختیار حاصل کرنا
ٹیک پرافٹ آڈرز {ٹی پی} جب مارکیٹ کسی خاص قیمت پر پہنچ جائے تو سیل یا خرید کا ایک آڈر تا کہ آپ کے نفع یقینی ہوسکے – عموما یہ سٹاپ آڈر اور لمٹ آڈرز کا مجموعہ ہوتا ہے
ٹینج ایبل ایسٹ ایک ایسا ایسٹ جو کہ اپنا فزیکل وجود رکھتا ہوں جیساء کہ مشینری وغیرہ
ٹیکس کا شناختی نمبر \این ٹی این نمبر جو کہ ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ جاری کرتا ہے
ٹیکس ایشن ملک کی ٹیکس اکھٹا کرنے والی اتھارٹی کی جانب سے نافذ کیا جانے والا ٹیکس تاکہ ملکی معاملات چلانے کے لئے رقم اکھٹی کی جاسکے
ٹیکنیکل تجزیہ مارکیٹ کے ٹیکنیکل ڈیٹا {کوٹس کی بنیاد پر تجزیہ} جس میں مختلف ٹیکنیکل انڈیکٹرز استعمال ہوتے ہیں
ٹیکنیکل انڈیکٹرز سابقہ پیٹرن کی بنیاد پرکسی سودے کی مسقبل کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ٹولز
ٹِک کسی قیمت میں ہونے والی کم از کم تبدیلی
ٹوکیو سٹاک ایکسینج جاپان کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ اور دُنیا کی چوتھی بڑی سٹاک مارکیٹ {کل مارکیٹ سرمایہ کے پیش نظر} 1878 میں شروع ہوئی اور 2200 کے ذائد کمپنیاں رجسٹر ہیں بشمول ہنڈا اور ٹویوٹا کے
ٹورانٹو سٹاک ایکسینج کینڈا کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ جو کہ 1852 میں قائم ہوئی اس کا نظم و نسق ٹی ایم ایکس گروپ کے پاس ہے ، ٹی ایس ایکس سابقہ ٹی ایس ای نے 1515 سے ذائد کمپنیاں رجسٹر کررکھی ہیں
ٹریڈ 1. اکنامکس کے مطابق ایک بنیادی خیال کہ جس میں دو یا کئی فریق ایک دوسرے سے گُفت و شنید کرتے ہوئے مال کا تبادلہ کرتے ہیں
2. فنانس میں خرید و فروخت کی ڈیل کے لئے لین دین کو ممکن بنانا
تاجر فنانشل مارکیٹ میں خرید و فروخت کرنے والا فرد تاجر کہلاتا ہے
تجارتی سافٹ وئیر وہ کمپوٹر پروگرام یا سافٹ وئیر کہ جو کہ آپ کو اس قابل کرے کہ آپ کرنسی سٹاک اور دوسرے فنانشل اسنٹرومنٹس میں ٹریڈ کرسکیں – یہ عموما بروکیج ہاوس کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے
تجارتی حکمت عملی کسی خرید میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے لئے پہلے سے متعین کئے گئے قواعد – اس میں شامل ہے آڈر کی قسم ، ٹریڈ کی انٹریز ، فلٹر ، ٹریگر ، منی مینجمنٹ اور ٹائم ٹیبلز
ٹرینڈ مارکیٹ کی وجہ سمت جو کہ مختلف عوامل کے تحت عمل میں آتی ہے
انکل سیم امریکہ یا امریکہ حکومت کا عرفی نام اس کا تعلق ایک لفظ سیمیول ولسن سے ہے جو کہ ایک قصاب تھا اور 1812 کے جنگ کے دوران امریکی فوج کو مستقل بنیادوں پر بیف فراہم کرتا رہا تھا
بے روزگاری ریٹ ایک انڈیکٹر جو کہ لیبر مارکیٹ میں ورک فوس کا پیمانہ ہے – اس کو فیصد میں ظاہر کیا جاتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے لوگ بے روزگار ہیں اور وہ دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں
اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی ادارہ کہ جس کے ذمہ دُنیا میں امن و سکون قآئم رکھنا ، اقوام کے درمیان تصفیہ کروانا ، ممبر ممالک کے مابین باہمی اعتماد کی فضاء بنانا ہے – یہ 1945 میں قائم ہوا اور 193 ممبران کے علاوہ اس کے دو ابزرور ممبر ہیں
ان ریئل ائزڈ مارجن {فلوٹنگ} نفع/ نقصان کلوز نہ کی گئیں پوزیشنز کا نفع / نقصان
آپ ٹِک مارکیٹ ڈیلنگ کہ جس میں سرمایہ کار کا انسٹرومنٹ یا سکیورٹی اپنی آخری ٹریڈ کے مطابق بڑھتی ہے
یو ایس ڈالر امریکہ کی آفیشل کرنسی اور اسکا نشان ڈالر کا نشان ہے اتبدائی طور پر یہ 1792 میں کوئن ایج ایکٹ کے تحت جاری ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 100 سینٹ کا ہے
یو ایس ٹریثری فیڈرل ایجنسی جوکہ ذمہ دار ہے تما ٹریثری نوٹس ، بانڈز اور بلز جاری کرنے کی اور ساتھ ہی ساتھ معیشت میں ترقی اور روزگاری کے مواقع پیدا کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے – اس کا آغاذ 1798 میں ہوا تھا – یہ محمکہ ذیل میں دئیے گئے حکومتی محکموں کو دیکھتا ہے جیساء کہ الکوحل ، ٹوبیکو ٹیکس اینڈ ٹریڈ بیورو ، پبلک ڈیبٹ کا بیورو ، انٹربل ریینو سروس اور امریکہ کی منٹ
قابل استعمال مارجن اکاونٹ میں وہ رقم جو کہ تجارت کے لئے استعمال کی جاسکے
استعمال کیا گیا مارجن اکاونٹ میں موجود وہ رقم جو کہ کسی پوزیشن کو اوپن کرنے کے لئے پہلے سے استعمال کی گئی ہو
والٹیلٹی کس ایک خاص دورانیہ کے دوران کرنسی پئیر میں قیمت کے اتار چڑھاو کے شماریات
والیم کسی ایک خاص دورانیہ میں کسی ڈیرویٹیو یا ایکسینج میں ہونے والی ڈیلز کا حجم
وی پی ایس – ورچول پرائیوٹ سرور ایک مخصوص سرور پر ہوسٹنگ کا ورچول طریقہ جس کہ مدد سے یوزر کے سسٹم پر الگ سے پروگرام چلائے جاسکتے ہیں فاریکس تاجران وی پی ایس کو تجارتی پلیٹ فارم ہوسٹ کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایکسپرٹ ایڈوائزر چلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں
وال سٹریٹ 1. مین ہاتھن سٹریٹ جہاں نیویارک سٹاک ایکسینج کے ساتھ ساتھ بڑے بروکیج ہاوسسز اور امریکہ میں انویسٹمنت بنک موجود ہیں
ورلڈ بنک ایک علمی ادارہ جو کہ 1944 میں شروع ہو اور یہ اس بات کا ذمہ دار ہے کہ تحقیق کرے ، تجاویز دے اور ترقی کرتے ہوئے ممالک کو قرض دے تاکہ وہ اپنی معاشی صورتحال میں بہتری لاسکیں
یلیڈ کسی سیکورٹی کے ہولڈر یا مالک کے نام کیش ریٹرن جو کہ فیصد میں ہوتا ہے
آراء

ForexMart is authorized and regulated in various jurisdictions.

(Reg No.23071, IBC 2015) with a registered office at Shamrock Lodge, Murray Road, Kingstown, Saint Vincent and the Grenadines

Restricted Regions: the United States of America, North Korea, Sudan, Syria and some other regions.


© 2015-2025 Tradomart SV Ltd.
Top Top
خطرہ کی انتباہ 58#&؛
غیر ملکی تبادلہ قدرتی لحاظ سے انتہائی قیاس آرائی اور پیچیدہ ہے ، اور یہ تمام سرمایہ کاروں کے لئے موزوں نہیں ہوسکتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ کے نتیجے میں خاطر خواہ فائدہ یا نقصان ہوسکتا ہے۔ لہذا ، آپ کو ضائع کرنے کی رقم برداشت کرنے کی صلاح نہیں دی جاتی ہے۔ فاریکس مارٹ کی پیش کردہ خدمات کو استعمال کرنے سے پہلے ، براہ کرم فاریکس ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات کو تسلیم کریں۔ اگر ضروری ہو تو آزاد مالی مشورے حاصل کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ نہ تو ماضی کی کارکردگی اور نہ ہی پیش گوئیاں مستقبل کے نتائج کے قابل اعتماد اشارے ہیں۔
غیر ملکی تبادلہ قدرتی لحاظ سے انتہائی قیاس آرائی اور پیچیدہ ہے ، اور یہ تمام سرمایہ کاروں کے لئے موزوں نہیں ہوسکتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ کے نتیجے میں خاطر خواہ فائدہ یا نقصان ہوسکتا ہے۔ لہذا ، آپ کو ضائع کرنے کی رقم برداشت کرنے کی صلاح نہیں دی جاتی ہے۔ فاریکس مارٹ کی پیش کردہ خدمات کو استعمال کرنے سے پہلے ، براہ کرم فاریکس ٹریڈنگ سے وابستہ خطرات کو تسلیم کریں۔ اگر ضروری ہو تو آزاد مالی مشورے حاصل کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ نہ تو ماضی کی کارکردگی اور نہ ہی پیش گوئیاں مستقبل کے نتائج کے قابل اعتماد اشارے ہیں۔